پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد ،کس جگہ ذخیرہ ،تہلکہ خیز انکشاف
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

نئی دہلی (اے این این) بھارتی میڈیا نے نیاشوشہ چھوڑاہے کہ پاکستان کے پاس 140 ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ اب ان ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کیلئے میانوالی میں سرنگیں بنا رہا ہے۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کوذخیرہ کرنے کی غرض سے مبینہ طور پر میانوالی میں سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب تین بین الرابطہ سرنگوں پر

مشتمل ہے جس کی بلندی دس میٹر اور چوڑائی بھی دس میٹر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ ان سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہرسرنگ میں بارہ سے چودہ جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved