”نواز شریف کیخلاف عدالتی فیصلہ درست تھا “نثار کے بیان سے سابق وزیر اعظم کو مذید مشکلات
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) اور اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔ مریم نواز کے بیانات پارٹی کیلئے خطرہ ہیںٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پہلے دن سے ان کا ایک ہی موقف ہے کہ کیسزعدالتوں میں چلناچاہئے کیونکہ فیصلہ تو صرف عدالت میں ہو سکتا ہے، نوازشریف اوران کے خاندان کے خلاف زیر سماعت مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا۔ عدالتوں سے محاذ آرائی نواز شریف ، مسلم لیگ (ن) اور اس ملک کے لیے ٹھیک نہیں۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا کی پانچویں بڑی فوجی قوت ہے، پاکستان میں کسی دوسری فوج کا آپریشن کا سوچنا بھی تضحیک آمیز ہے، ہمیں اپنی فوج اورانٹیلی ایجنسوں پربھرپوراعتماد ہے،پاکستان کے اندرآپریشن کرنے کے لیے پاک فوج ہر دم تیارہے، ہمارے پاس افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ثبوت موجود ہیں اور اگر دہشت گردوں کے خلاف

مشترکہ آپریشن کرنا ہی ہے تو پھردو طرفہ ہونا چاہئے۔گھر کی صفائی سے متعلق سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں پر تنقید کے حوالے سے تو حکومت ہی جواب دے سکتی ہے لیکن ہم نے اداروں پر تنقید نہ کرنے کا حلف اٹھایا ہوا ہے۔ اپنے گھر کے حوالے سے میرا موقف واضح ہے کہ کسی نے اپنا گھر صاف کرنے سے نہیں روکا لیکن حکومت اور وزرا بیان بازی کے بجائے اپنا گھر صاف کرنے میں وقت لگائیں تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔شیخ رشید سے متعلق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میری سیاست کا محور شیخ رشید کی مایوسی یا عدم مایوسی نہیں، مجھے شیخ صاحب کا قرض نہیں دینا کہ ان کی خواہش پر سیاست کروں۔پارٹی اختلافات پر چوہدہری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، میں نے اپنی تمام عمر ایک پارٹی کا ساتھ نبھایا ہے، میں نے ہمیشہ اپنی عقل کے مطابق جو صحیح سمجھا وہ ہی بات کی ہے، میں حکمرانوں کو خوش کرنے کے لیے واہ واہ کرنے والا نہیں۔ میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں اور پارٹی میں میرا مشورہ سنا جاتا ہے اور مستقبل میں بھی مشورے دیتا رہوں گا، اگر میرا مشورہ نہیں مانا جاتا تو میں ناراض نہیں ہوتا۔ مجھے 2013 سے پہلے ایک واقعہ بتادیں کہ میں پارٹی سے ناراض ہوا کیونکہ اس سے پہلے میرے مسئلے سنے جاتے تھے لیکن 2013 کے بعد کچھ واقعات ہوئے ہیں۔ 2013 کے بعد اندازہ ہوا کہ میری صحیح بات کو بھی منفی انداز میں لیا جاتا ہے، ایک وقت ایسا آیا جب مجھے مشاورتی عمل سے الگ کردیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے گھر کے حوالے سے میرا موقف واضح ہے کہ گھر صاف کرنے سے کس نے روکا ہے، گھوڑا بھی حاضر ہے میدان بھی، اپنا گھر صاف کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے تاہم پالیسی وہی بنتی ہے جس کا پارٹی لیڈرشپ فیصلہ کرتی ہے۔چودھری نثار نے کہا کہ آئی بی کےخط کے حوالے سے میں نے تحقیق کی ہے وہ جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں نہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے اور نہ ہی پارٹی میں دھڑے بندی ہے۔میڈ یا سے گفتگوکے دوران صحافی نے سوال کیا چھوٹا سا سوال ہے ،ن لیگ نے پارٹی کی صدارت مریم نواز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے،آپ کا کیا موقف ہے ؟۔اس پر چودھری نثار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹا نہیں بلکہ لوڈڈ سوال ہے ۔انہوں نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرف آپ نے نشاندہی کی ہے ،یہ ایسا خطرہ ہے کہ جو دور دور تک مسلم لیگ ن میں نہیں ہے ۔شیخ رشید کے بیان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے شیخ رشید کا قرضہ نہیں دینا کہ ان کی خواہش پر اپنی سیاست کروں ،شیخ رشید اپنے طور پر سیاست کرتے ہیں، میں نے کبھی ان کی سیاست پر مداخلت نہیں کی ، اگر شیخ رشید میری سیاست سے مایوس ہیں تو واضح کریں کہ ایسا کیوں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی سوچ کے مطابق سیاست کرتا ہوں، میری سیاست کا محور شیخ رشید کی مایوسی نہیں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved