ہمارے کارکنوں کی رگ رگ میں نظم وضبط،رواداری ،برداشت موجودہے، راجہ نثاراحمدخان
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی (آئی این پی)آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاہے کہ ہمارے کارکنوں کی رگ رگ میں نظم وضبط،رواداری ،برداشت موجودہے ترقی کے لیے انفرادیت کی بجائے اجتماعی سوچوں کوپروان چڑھاکرہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں جوکمٹمنٹ ہم نے اپنے انتخابی منشورمیں کی تھی اس میں تحریک آزادی کشمیر،میرٹ کانفاذ،گڈگورننس کاقیام مساوی لحاظ سے تعمیروترقی کے کام اس پرہم پوری طرح عمل درآمدکررہے ہیںآزادکشمیرکی غیورعوام نے ہمیں جوبھاری مینڈیٹ دیاتھا اس پردن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں تحریک آزادی کشمیرپربھرپورکام ہورہاہے صدرآزادکشمیرمنجھے ہوئے سفارتکارہیں ان کاصدرریاست بننادراصل تحریک آزادی کشمیرکے لیے ہی تھاصدرآزادکشمیربہتراندازمیں مسئلہ کشمیرکوبین الاقوامی فورم پراجاگرکررہے ہیں مقبوضہ کشمیرمیں بسنے والے آج بھی آٹھ لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میں بھارتی بربریت کامقابلہ کررہے ہیںآج کشمیری حق خودارادیت کے حصول کے لیے میدان میں انتہائی جرات کے ساتھ نکلے ہیں بھارتی بربریت کامقابلہ پوری جرات مندی سے کررہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان تحریک آزادی کشمیرکواپنے بیرون ممالک دوروں میں بہترین طریقہ سے اجاگرکررہے ہیں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اورموجودہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اپناکربھارت کی نیندیں حرام کردی ہیں لائن آف کنٹرول پرزخمیوں کے لیے بی ایچ یومیں فرسٹ ایڈکے لیے ڈاکٹرزموجودہیں شدیدزخمیوں کے لیے ان کوڈی ایچ کیوریفرکرنے کی صورت میں محکمہ صحت اخراجات برداشت کررہاہے فری ایمرجنسی کانفاذعمل میں لایاگیاہے جس سے غریب مریضوں کوفری ادویات مل رہی ہیں کنٹرول لائن پرشہیدہونے والوں کے معاوضے بروقت اداکئے جارہے ہیں وسائل کے اندررہ کرلوگوں کی خدمت کررہے ہیں میرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس کی بدولت غریب اوربے سہارہ آدمی کاتعلیم یافتہ بیٹابھی آج روزگارحاصل کرنے میں کامیاب ہورہاہے وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام کی بدولت تمام حلقوں میںیکساں فنڈزکی فراہمی کویقینی بناکرآزادکشمیرکے کونے کونے میں تعمیروترقی کاپہیہ رواں دواں کردیاہے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے ہمارے ترقیاتی بجٹ کودگناکرکے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کی راہیں کھول دی ہیں سامراجی قوتیں پاکستان میں سی پیک کے ثمرات سے خائف ہیں پاکستان کے خلاف ہونے والی بیرونی سازشیں بری طرح ناکام ہونگی دنیاکی نظرمیں پاکستان ایک اسلامی طاقت ہے پاکستان کوایٹمی طاقت بننے کے بعداقتصادی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتاقوم کی رہنمائی کرنامیڈیاکی ذمہ داری بنتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر مال سردار فاروق سکندر کے ہمراہ میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ، صدر پریس کلب زاہدآصف سلطان،پرنٹ والیکٹرانک میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے کہاکہ این ٹی ایس کاوعدہ سابق دورمیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیاتھاتعلیمی پیکج میں اصولی فیصلوں سے

پیپلزپارٹی نے انحراف کیاسابق دورمیں خلاف ضابطہ این ٹی ایس سے ہٹ کرتقرریاں کی گئیں نومبر2015کے بعدہونے والی ساری تقرریاں جوبغیراین ٹی ایس کے عمل میں لائی گئیں بوگس ہیں انہوں نے کہاکہ اب ریاست کے اندرمیرٹ کے علاوہ کوئی بات نہیں چلے گی ہمارے دورحکومت میں محکمہ تعلیم میں کوئی تقرری این ٹی ایس کے بغیرنہیں ہوئی ہے میرٹ کے راستے پرسب کولگادیاہے پی ایس سی کادیانتدارکمیشن قائم ہونے سے باصلاحیت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کوروزگارکے مواقع میسرآئے ہیں انہوں نے کہاکہ پبلک سروس کمیشن کے ممبرچوہدری منیرکی بیٹی آدھے نمبرسے بھرتی نہ ہوسکی جوکہ میرٹ کامنہ بولتاثبوت ہے اداروں میں ہرطرح کی مداخلت کے دروازے بندکردیئے ہیں میرٹ کوقائم رکھنے میں ہم نے بھرپورکوشش کی ہے نظام کوتبدیل کرکے گڈگورننس کے انتخابی وعدے کی تکمیل کی ہے سابق دورمیں انتقامی تبادلے کئے گئے جبکہ ہمارے دورحکومت میں تبادلوں کاجھکڑنہیں چلاضلعی آفیسران قانون قاعدے کے مطابق کام کررہے ہیں ہمارے اکثریتی فیصلے نظام کوٹھیک کرنے کے لیے تھے جس سے بہترین نظام لایاہے انہوں نے کہاکہ آج ہمارے دورحکومت میں لوکل گورنمنٹ کے منصوبہ جات زمین پرنظرآرہے ہیں سڑکیں ہرحلقہ میں برابری کی بنیادپربن رہی ہیں اندرون آزادکشمیرسڑکات بن رہی ہیں جبکہ آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی سڑکوں کوبین الاقوامی معیارکے مطابق بنارہے ہیں ہمارے فیصلے اصولی ہیں اورہرآدمی پراس کااطلاق ہورہاہے سڑکیں بلاتخصیص بن رہی ہیں جوکسی کااستحقاق بنتاہے اس کے مطابق اس کومل رہاہے ہماری موجودہ حکومت نے افراتفری کے ماحول کوجڑسے اکھاڑپھینکاہے ہم نے کوئی سیاسی کوآرڈنیٹرنہیں لگایاسابق دورمیں سینکڑوں کی تعدادمیں کوآرڈنیٹربھرتی کئے گئے جوکہ سابق دورمیں خزانے پربڑابوجھ تھاکنٹرول لائن کے منسلکہ تعلیمی اداروں کی بلڈنگزکے لیے اضافی فنڈزمختص کئے گئے ہیں کوٹلی سٹیڈیم میں جاری کام کوقابل رفتاربناکرلوگوں کوکھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں گے محکمہ برقیات کے ملازمین کے تبادلہ جات کے لیے ایک جامع پلان تشکیل دیاہے جس کی روشنی میں محکمہ برقیات کے اہلکاران زیادہ دیرتک ایک ہی سٹیشن پرکام نہیں کرسکیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہاہے بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کانوٹس لے اورکشمیریوں کو ان کابنیادی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپناکرداراداکرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved