کوٹلی،آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان کی سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان سے ملاقات
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے گزشتہ روزسابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندرخان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،ڈی جی ذوالفقارعلی ملک،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال ایڈووکیٹ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرؤف اورضلعی انتظامیہ کے آفیسران بھی موجودتھے۔قائمقام وزیراعظم راجہ نثاراحمدخان نے سالارجمہوریت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی شخصیت ہمارے لیے ایک درس گاہ اورسیاسی اکیڈمی کی حیثیت رکھتی ہے آزادکشمیرمیں سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی تعمیروترقی کے ویژن کورول ماڈل بناکراقدامات اٹھارہے ہیں سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی سرپرستی

میںآزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے اچھے کام کرکے انتخابات میںآزادکشمیرکی عوام کی طرف سے ملنے والے بھاری مینڈیٹ کے ثمرات لوگوں تک پہنچارہے ہیں سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک ایک بحرانی کیفیت سے گزررہاہے ملک کے اندرموجودسیاسی قوتوں کاکردارزیادہ اہمیت کاحامل ہوچکاہے آئین اورقانون کی بالادستی ،ملک کی بقااورسلامتی کے لیے اہم ہے جس کے ساتھ ملک کی معاشی اورخارجی پالیسیاں جڑی ہوئی ہیںآزادحکومت اپنے دستیاب وسائل کے اندرمیرٹ،تعمیروترقی کے لیے جدوجہدکررہی ہے ملک کودرپیش موجودہ چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کواپنے اندربرداشت،اعلیٰ اخلاق اوررواداری لاناہوگی انفرادیت کواجتماعیت پرقربان کرکے ہم ہرطرح کے چیلنجزکاسامناکرسکتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved