تصوف کی دنیا میں وقت دینا مشکل ہے ، سردار عتیق احمد
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

اسلام گڑھ(آئی این پی) سابق وزیر اعظم وصدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ تصوف کی دنیا میں وقت دینا بہت ہی مشکل ہے۔جہاں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ختم ہوتی ہے وہاں سے واقع معراج شروع ہوتا ہے۔پیر سید جاوید حسین شاہ ؒ مرحوم کی قومی ،ملی اور روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔مرحوم ایک نہایت شفیق،ملنسار اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔مرحوم کی مذہبی خدمات کا احاطہ کرنا بھی ناممکن ہے۔ان کی وفات سے نہ صرف اہلیان علاقہ بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔مرحوم کے لئے دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

حویلی سیداں کے مقام پر پیر سید جاوید حسین ؒ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سید تسلیم شاہ،سید تصور شاہ اور سید سلیم شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس چوہدری جمیل تبسم،ضلعی صدر چوہدری شوکت،بزرگ رہنما باوا محمد شریف،سابق امیدوار اسمبلی راجہ ظفر معروف،اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صدر خالد محمودمغل،سینئر صحافی عامر شہزاد چوہان،محمد اسلم بٹ،شکور افضل کے اہلیان حویلی سیداں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved