راولاکوٹ،آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزادکشمیر الیکشن بورڈ نے ضلع پونچھ کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (آئی این پی) آ ل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزادکشمیر الیکشن بورڈ کے مرکزی چیئرمین راجہ محمد ظہور نے ضلع پونچھ کے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ انتخابات 4نومبر کو ہوں گے کاغذات نامزدگی سترہ اکتوبر صبح نو بجے سے تین بجے تک وصول کیے جائیں گے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اٹھارہ اکتوبر ، 19اکتوبر کو اعتراضا ت داخل کیے جائیں گے ۔ 20اکتوبر کو ضلعی الیکشن بورڈ کی طرف سے اعتراضات پر فیصلہ ، 21اکتوبر کو

امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔جبکہ کاغذا ت نامزدگی 23اکتوبر دن تین بجے تک واپس لیے جاسکیں گے۔مرکزی چیئرمین الیکشن بورڈ نے پونچھ میں چار نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ ضلع پونچھ میں بھی تشکیل دیا ہے جو مرکزی چیئرمین الیکشن بورڈ کے تابع اور ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دے گا ۔ریاض احمد خان کو ضلعی چیئرمین الیکشن بورڈ ، جبکہ محمد ذوالفقار کو سیکرٹری الیکشن بورڈ نامزدکیاگیا ہے ۔جبکہ ممبران بورڈ میں محمد ایوب کیانی عباسپور، محمد انور ہجیرہ ، اور خالد محمود تھوراڑ شامل ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved