مودی کشمیریوں کا قاتل ہے اور بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ، چودھری بابر شہزاد
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے اور بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے ۔بھارتی فورسیز کشمیری عورتوں کی عصمت دری اور سر کے جبری بال کاٹ رہی ہے۔ معصوم بچوں پر ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے ۔عالمی قوتوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کچلنے پر بھارت عالمی سطح پر ایکسپوز ہوچکا ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی جدوجہد کو طاقت کے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

کشمیری شہداء کا لہو رنگ لا کر رہے گا اور کشمیریوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کررہے گی ۔کشمیری آزادی سے کم کسی آپشن کو قبول نہیں کرئینگے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری بابر شہزاد نے کہا کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تحریک کی آبیاری کررہے ہیں۔برہان وانی اور دیگرکشمیریوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جاسکتیں اوراہل کشمیر حق خودارادیت کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہاآئے دن بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے نہ صرف خوف و ہراس پھیلا رہا ہے بلکہ کئی قیمتی جانیں بھی شہید کر چکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved