میرپور کے حقوق کا دفاع کرینگے ،چودھری محمد اشرف
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ میرپور کے حقوق کا دفاع کرئینگے۔میرپور کے سرکاری اداروں میں نوکری اہل میرپور کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا حق ہے۔ضلع میرپور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے پوری دنیا میں بسنے والے کشمیریوں میں سب سے زیادہ تعداد ڈویژن میرپور کے لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنے روز گار کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں کوئی بھی قدرتی آفات آئیں تو میرپور کے لوگ سب سے پہلے خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کرامدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور مالی مدد بھی کرتے ہیں۔

میرپور کے لوگوں نے اپنے گھر بار ،کلچر ،ثقافت کی قربانی دی ۔کون ہے جو اپنے گھر بار اور آباؤ اجداد کی قبروں کو پانی میں ڈوبنے دیتا ہے یہ جذبہ صرف میرپور کے لوگوں میں موجود ہے جنہوں نے پاکستان کو روشن اور خوشحال رکھنے کے لیے اتنی بڑی قربانی دی۔ہم نے کبھی علاقائی اور برادری ازم کی سیاست نہیں بلکہ عوامی حقوق کی بات کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا کہ اہلیان میرپور کی قربانیاں لازوال ہیں شہریوں کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور میرپور کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved