بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،اسد علیم شاہ
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما ممبر قانون ساز اسمبلی اسد علیم شاہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی افواج کے مظالم سے کشمیر یوں کو نجات دلائی جائے اور انہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت دی جائے بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اس نے عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ 10لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی نے مقبوضہ ریاست کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور اب وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد سے منحرف ہو چکا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب تبدیل کرنے کے لئے آئین میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر ہندوستان سے لاکر ہند54وں کو آباد کیا جارہا ہے اور نوجوانوں کی تحریک مزحمت کو کچلنے کے لئے

نوجوانوں اور طالبات پر پیلٹ گنوں سے حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر تلاشیوں کی آڑ میں عورتوں کی بے حرمتی بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بے گناہ کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ بھارت کی حکومت ہندو انتہاء پسند پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے لئے عذاب بن چکی ہے۔ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل اور کالے قوانین کے ذریعے بھارتی فوج کو کشمیر یوں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قائدین کو جیلوں میں ڈال کر کشمیریوں کی آزادی کیلئے سیاسی جدوجہد کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے مگری کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved