میرپور،برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن السلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ مخدوم زادہ محمد اعظم چشتی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اسلامی ممالک متحد ہو کر برما کے خلاف تمام سفارتی ، سیاسی تعلقات ختم کریں۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کی طرح خاموشی نہ دکھائے عملی اقدامات کرئے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو کسی نہ کسی طرح سے اذیت دی جا رہی ہے ۔برما میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔دنیا بھر کے مسلمان برما کے سفارتخانوں کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرے کریں۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد اعظم چشتی نے کہا اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک فوری برما حکومت کو اس ظلم سے روکے پوری دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے برما میں معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے عورتوں کی توہین کی جارہی ہے نوجوانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا دنیا کے تمام مسلم ممالک متحد ہو کرمسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف لائحہ عمل طے کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved