پرویز مشرف کا مارشل لاء پاکستان کی تاریخ کی بدترین واقعہ تھا ، اعجازیوسف
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (آئی این پی) پرویز مشرف کا مارشل لاء مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستان کی تاریخ کی بدترین واقعہ تھا ،سابق ڈکٹیٹر نے مملکتِ خداداد پاکستان کی قومی غیرت کا سودا کیا اور معیشت کی تباہی کی بنیادیں رکھیں ،پرویزمشرف نے پرائی جنگ اپنے ملک میں لڑنے کا فیصلہ کر کہ ہزاروں پاکستانیوں کو قتل کروایا ،نیپ چےئرمین کی طرف سے اپنے شہریوں کو امریکہ کے حوالے کرنے بارے باذ پرس کے عزم کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ، 12اکتوبر ،یومِ سیاہ ،منتحب حکومت کو برطرف کرنے والے دبئی میں ڈانس کررہے ہیں ،آئین توڑنے والوں کا احتساب نہ ہوا تو قوم کے ساتھ ناانصافی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے ن لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں یومِ سیاہ کے موقع پر لیگی کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اعجازیوسف کا کہنا تھا

کہ مسلمان ممالک ڈکٹیٹر شپ اور بادشاہت کی طرف جانے کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکے ترقی یافتہ دنیا نے جمہوریت اور میرٹ کے زریعے اپنے ملکوں سے اہل لوگوں کو سامنے لایا ۔انکا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کی بدقسمتی ہے کہ جب پاکستان ایٹمی قوت بن گیا اور معاشی دھماکے ہونے جارہے تھے ،مارشل لاء لگا دیا گیا جسکو بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی پرویز مشرف نے اقتدار میں آکر جو اقدامات کیے ،ان سے ثابت ہوا کہ 12اکتوبر کو ہونے والے اقدام کو پاکستان دشمنوں کی حمایت حاصل تھی ،قوم آئین شکن ڈکٹیٹر کے کڑے احتساب کی منتظر ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved