نیلم،محکمہ صحت عامہ 28سالہ عرصہ قیام کے بعد تبادلہ، سپیکر اسمبلی کے احکامات پر تبادلہ منسوخ
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

نیلم (آئی این پی) محکمہ صحت عامہ 28سالہ عرصہ قیام کے بعد تبادلہ، سپیکر اسمبلی کے احکامات پر تبادلہ منسوخ،اپنے ہی کارکن کوقریبی سٹیشن پر جانے سے روک لیا، تفصیلات کے مطابق چلہانہ کے رہائشی محکمہ صحت کے ملازم اورنگزیب جو کہ تاریخ تعیناتی سے ہی بی ایچ یو چلہانہ میں ڈیوٹی پر معمور ہیں ، گزشتہ دنوں موصوف کو تبدیل کر کے ڈی ایچ کیو آٹھمقام میں بھیجا گیا ان کی جگہ چلہانہ کے ہی رہائشی محمد بشیر کو ڈی ایچ کیو اٹھمقام سے چلہانہ بی ایچ یو تعینات کیا گیا ،

سپیکر اسمبلی کے زبانی احکامات پر موصوف کا تبادلہ منسوخ کیا گیا جس پر اہلیان چلہانہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، زرائع کے مطابق اورنگزیب جو کہ اپوزیشن جماعت پی پی سے تعلق رکھتا ہے جبکہ محمد بشیر حکمران جماعت مسلم لیگ کا جیالاہے، سپیکر اسمبلی نے اپنے ہی کارکن محمد بشیر کو قریبی سٹیشن تعینات ہونے سے روک لیا اوعرصہ قیام پر کئے جانے والا تبادلہ منسوخ کردیا۔ اس کسلسلہ میں گاوں چلہانہ کے رہائشی راجہ نوید نے بتایا کہ ہم نے سپیکر اسمبلی کو بھاری ووٹ دئیے جبکہ بدلے میں ہمیں ہی انتقام کا نشانہ بنانا سمجھ سے بالا تر ہے ، فورا تبادلہ بحال کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved