روم، سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے بمعہ تنخواہ چھٹی
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

روم ۔ (اے پی پی) اطالوی دارالحکومت روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ ایک سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے تنخواہ کے ساتھ چھٹی دے دی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے رپورٹوں کے مطابق روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ اس سرکاری ملازمہ نے دو دن کی چھٹی کی درخواست دی تھی تاکہ وہ اپنے کتے کا آپریشن کرا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون اکیلی ہی رہتی ہے اور اس کے علاوہ اس پالتو جانور کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں۔اس خاتون نے پہلے بھی

دو مرتبہ چھٹی کی درخواست دی تھی، جو نامنظور ہو گئی تھی۔ تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے نے اس خاتون کا کیس اٹھایا اور یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ اسے چھٹی دی جائے۔ اس ادارے اس کی مداخلت کے باعث اس خاتون کو چھٹی مل گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved