ہٹیاں بالا،وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے سے خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہوگیا ہے
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(بیوروپورٹ)ممبرآزادکشمیراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے سے خطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا ہوگیا ہے حلقہ نمبر چھ سمیت ضلع جہلم ویلی کے تمام منصوبہ جات شفایت سے مکمل ہوئے ہیں کوالٹی پر کوئی کمپرمائز نہیں کیا گیا ہے اس سے پہلے سکیمیں سیاسی رشوت کے طور پراستعمال ہوتی رہی ہیں اس دفعہ زمین پر کام نظرآیا ہے یہ گڈگورنس کی مثال ہے چند سیاسی نابلد اور سکیموں کو بطور رشوت لینے والے بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں شفایت سے تمام منصوبہ جات مکمل کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمودالحسن راجہ،ڈی جی سردارنصرت عزیز ،پروجیکٹ ڈائریکٹر بابر منہاس ،اے ڈی لوکل چوہدری نزیراحمد،سیکرٹری مقامی مشتاق عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمنیاں میں گریٹرواٹرسپلائی سکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ان کا شانداراستقبال کیا گیا فضاء جیئے فاروق حیدر،جیئے ،مصطفی بشیر کے نعروں کے نعروں گونج اٹھی اس موقع پر ان کے ہمراہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ ہٹیاں بالا چوہدری نزیر،چیئرمین زکوۃ کمیٹی راجہ مشتاق احمد،مشتاق عباسی،صاحبزادہ ابرار جہانگیر ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر واٹرسپلائی سکیم کے پلاسٹک پائپ سے اپنی گاڑی گزار کر چیک کی اور پائپ کی کوالٹی کو سراہا انہوں نے اس کے علاوہ وزیراعظم انفرسٹریکچر پروگرام کے مختلف منصوبہ جات جن میں لوہر پارسہ اور پارساہ لنک روڈ شامل ہیں ان کا افتتاح کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved