مجھے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے مسائل کا بھرپور ادراک ہے،راجہ نثار
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

عباس پور (راجہ افضل کیانی /نمائندہ خصوصی) قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ مجھے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگ ریاست میں بلا تنخواہ، بغیر وردی کے سپاہی ہیں۔ حلقہ نمبر1عبا س پور سارے کا سارا لائن آف کنٹرول پر واقع ہے اور حلقہ کے مسائل حلقہ کے ایم ایل اے چوہدری یٰسین گلشن اکثر اسمبلی فلور پر کرتے رہتے ہیں۔ میں اِس ماہ کے آخری ہفتہ میں وزیر صحت کے ہمراہ عباس پور کا تفصیلی دورہ کروں گا اور اِس سے قبل وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی بیرون ملک واپسی پر اُن کو تمام حالات سے آگاہ کرتے ہوئے عبا س پور کے لیے ایمرجنسی میڈیکل کی سہولت اور تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا نوٹیفکیشن کی دستیابی اور تعمیر کے لیے اقدامات کے احکامات دیئے جائیں گے۔اورحائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ عباس پور کے مطالبات پورے کے پورے صحیح ہیں اور ہماری حکومت صحیح ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔ اِن خیالات کا اظہار انجمن تاجران عباس پور اور عباس پور کی تحریک ’’ہسپتال بناؤ زندگی بچاؤ‘‘ کے بڑے وفدسے سرکٹ ہاؤس راولاکوٹ میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ وفد میں انجمن تاجران کے صدر شیخ نذیر محمد، سابق صدر سردار فیاض خان، یوتھ کی طرف سے سردار فیصل قیوم، سردار شاہجہان ارشد،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ حلقہ نمبر ایک کے صدر خواجہ شاہد محمودجان، اظہر ستی، سردار بلال لطیف، ذکریا آفندی ،امجد سخی، ، خواجہ عمار حمید، وقاص بشیر، سعود مشتاق، عدنان خورشید تھے۔ چنار پریس کلب عبا س پور کے فوکل پرسن کالم نگار خواجہ شریف عباس پوری شامل تھے۔ خواجہ شریف اور فیصل قیوم نے بطور نمائندگان وفد عبا س پور کے مسائل کو بھرپور انداز میں پیش کیا جس سے پورا ماحول آبدیدہ ہو گیا۔

قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کے ساتھ عباس پور کے مسائل کے حوالہ سے وفد کی ملاقات کا اہتمام ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز ایس ڈی ایم عباس پور راجہ قیصر اورنگزیب نے کروایا تھا۔ وفد نے عباس پور کے مسائل بلخصوص تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور نوجوانوں کی تحریک اُن کے مسائل اُن کی ڈیڈ لائن اور دیگر معاملات کے حوالہ سے بریف کیا۔ وزیر اعظم راجہ نثار خانے کہا کہ مجھے لائن آف کنٹرول کے مسائل کا ادراک اِس لیے بھی ہے کہ میرا حلقہ انتخاب بھی لائن آف کنٹرول پر واقع ہے۔ وزیر اعظم نے اِس موقع پر وفد سے وعدہ کیا کہ وہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی بیرون ملک واپسی پر اُن کو تمام حالات سے آگاہ کریں گے اور اِسی ماہ کے آخر تک وزیر صحت کے ہمراہ عباس پور کا دورہ کریں گے اور فِل فور عبا س پور کے گائنی ڈاکٹر اور دیگر تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ چاہے دوسرے علاقے سے ڈاکٹر اور ادوایات عبا س پور کے لیے کیوں نہ بھیجی پڑے اِس موقع پر سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد ایڈووکیٹ نے عبا س پور کے وفد کے پیش کردہ مسائل کے ساتھ بھرپور طریقہ سے وکالت کرتے ہوئے اِنہیں سو فیصد درست اور صحیح قراردیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved