بریگزیٹ مذاکرات،اگلے مرحلے کیلئے پیشرفت نہیں ہوئی،مائیکل بارنیئر
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برسلز( ا و صا ف نیو ز )یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار مائیکل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی خواہش کے مطابق بریگزٹ مذاکرات کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے کے لئے کافی حد تک پیشرفت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل میں ایک نیا زور ضرور پیدا ہوا ہے لیکن ابھی بھی اس بارے میں ڈیڈلاک برقرار ہے کہ برطانیہ یورپی یونین کو چھوڑنے پر کتنی ادائیگی کرے گا جسے انہوں نے پریشان کن قرار دیا۔ دوسری جانب بریگزٹ سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی بھی امید ہے کہ اگلے ہفتے یورپی یونین کے رہنمائوں کے اجلاس میں تجارتی مذاکرات کی اجازت مل جائے گی۔ دونوں رہنما برسلز میں بریگزٹ مذاکرات کے پانچویں دور کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ مائیکل بارنیئر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں، میں آئندہ ہفتے یورپی کونسل کو یہ تجویز نہیں کر سکتا ہم مستقبل کے تعلق پر گفتگو شروع کر دیں۔ برطانیہ کے بریگزٹ سیکرٹری ڈیوڈ ڈیوس نے یورپی یونین کے رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ 19 اور 20 اکتوبر کے اجلاس میں مائیکل بارنیئر کو تجارتی مذاکرات شروع کرنے کا مینڈیٹ دے دیں اور تعاون کے اس جذبے کو آگے بڑھائیں جو اس وقت ہمارے درمیان موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے حقوق کے شعبے پر پیشرفت ہوئی ہے جس پر دونوں فریق ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ مائیکل بارنیئر نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں یورپی کونسل کے سربراہ اجلاس کے وقت تک فیصلہ کن پیشرفت ہو جائے گی۔ انہوں نے ٹیریسا مے کے اس اعلان کو اہم قرار دیا کہ برطانیہ یورپی یونین کے رکن کے طور پر طے کئے گئے مالی معاہدوں کا احترام کرے گا۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں ہفتے اس معاملے پر کوئی مذاکرات نہیں ہوئے کیونکہ برطانیہ یہ تفصیل بتانے کو تیار نہیں تھا کہ وہ کتنی ادائیگی کرے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سوال پر ہم ڈیڈلاک کی کیفیت کو پہنچ گئے ہیں جو یورپ کے ہزاروں پراجیکٹ پروموٹرز کے لئے پریشان کن ہے اور ٹیکس دہندگان کے لئے بھی پریشان کن ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved