جنڈالہ ،مظفر عباسی کو اعلیٰ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

جنڈالہ (نمائندہ اوصاف) مظفر عباسی کو اعلیٰ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ محمد سعید خان عباسی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹرر جنرل مظفر عباسی کو اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر دوسرے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مظفر عباسی کو گزشتہ سال صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ مظفر عباسی کا تعلق آزاد کشمیر ضلع باغ کے ایک گاؤں ناڑہ کوٹ سے ہے۔ مظفر عباسی نے تھوڑے عرصہ میں اپنی محنت، لگن ، فرض شناسی اور دیانت داری سے نیب میں اعلیٰ مقام حاصل کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محمد سعید خان عباسیصدر چرغِ منزل نے چراغ منزل کی ایک تقریب میں کیا ہے۔ سعید باسی نے مظفر عباسی کے

ہم پلہ نوجوانوں سے توقع ظاہر کی کہ وہ بھی ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے میں عدلیہ اور اداروں کی معاونت کریں۔ موجودہ دور میں لوگی کی نظریں صرف اداروں پر رہ گئی ہیں۔ سیاستدانوں کا حال عوام کے سامنے ہے اور یہی ادارے روشن مستقبل کے لیے روشنی کی ایک کرن ہیں۔ سعید عبارسی نے چئیرمین نیب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ کام کرنے والے آفیسران کی حوصلہ افزائیکر کے یہ ثابت کیا کہ چئیرمین نیب اپنے فرض سے انتہائی مخلص ہیں۔ اجلاس سے محترمہ نسرین عزیز، خلیق الرحمٰن، محمد انور خان، اختیار عباسی و دیگر نے مظفر عباسی کو مبارکباد پیش کی اور اللہ سے دعا کی کہ وہ ایسے آفیسران کو مزید ترقی عطا فرمائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved