ہجیرہ ،کنٹرول لائن پونچھ سیکٹرتیتر ی نوٹ پر بھارتی افواج کی شدید گولہ باری
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ (نمائندہ اوصاف)کنٹرول لائن پونچھ سیکٹرتیتر ی نوٹ پر بھارتی افواج کی شدید گولہ باری ، کالج وین تباہ ، کراسنگ پوائنٹ ٹرمینل کو شدید نقصان ، شیشے ٹوٹ گے ،مویشی زخمی ، مکانات کو جزوی نقصان ،بجلی کا نظام درہم برہم ، پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی ، بھارتی فوج کے متعدد مورچے تباہ ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح 6:40منٹ پر بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر تیتری نوٹ پر شدید گولہ باری شروع کر دی ، فائرنگ کا سلسلہ تقریباََ ڈیڈھ گھنٹے تک جاری رہا ، بھارتی فوج نے بڑے ہتھیاروں سے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ،سویلین آبادی پر گولے لگنے سے اقراء ماڈل کالج کاہموڑہ گھمیر کی بس جو بچوں کو لینے شفٹ پر تیتری نوٹ کی حدود میں تھی تباہ ہو گئی ،

تیتری نوٹ انٹرا کشمیر ٹریڈ اینڈ ٹریول ٹرمینل کی عمارت شیشے گولیاں لگنے اور مارٹر شیلنگ کے ٹکڑے لگنے سے ٹوٹ گے اور ٹرمینل کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ، تیتری نوٹ کے رہائشی عاشق حسین شاہ ولد سخی ولایت شاہ کے مکان کو جزوی نقصان کے علاوہ اُس کی بھینس زخمی ہو گئی تیتری نوٹ منوہ بیرو بازار امام بارگاہ کی حدود میں گولہ باری کے نتیجے میں بجلی کی سپلائی لائن ٹوٹ گئی، تا ہم پاک فوج کی مقامی یونٹ کی بھر پور جوابی کارروئی کے نتیجے میں دریائے پونچھ کے اس پار چلاس بھارتی چوکیوں کے پرخچے اڑتے دیکھے گئے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved