نعمانپورہ ،ہائیر سکینڈر سکول ریڑہ ،مجموعی رزلٹ صرف 5فیصد رہا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف ) ہائیر سکینڈر سکول ریڑہ تباہی کے دہانے پر ، انگلش اور معاشیات کے پروفیسرز کی عدم تعیناتی ، مجموعی رزلٹ صرف 5فیصد رہا ، ہائیر سکنڈری سکول ریڑھ شرقی باغ کا واحد ادارہ ہے جہاں پر انٹر لیول کی کلاسیز چل رہی ہیں جو تباہ ہو چکا ہے ، حکومتی بے حسی اور کھوکھلے دعوے محکمہ تعلیم میں کوئی اصلاحات نہیں ہو سکی ہیں ، طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا والدین پریشان نظر آنے لگے ، شرقی حلقے سے بھر پور مینڈیٹ لینے والوں نے بھی ہائیر سکینڈر سکول ریڑھ سے منہ موڑ لیا ، انگلش اور معاشیات کے پروفیسرز تعینات نہ کیے گئے تو ریڑھ ہائیر سکنڈر ی کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکلیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ریڑھ ہائیر سکنڈر ی سکول کے طلباء رہنماؤں کامران عالم ، سردار توصیف ، ذیشان ماگرے ، ثقلین مشتاق ، فراست امتیاز ، عرفان ماگرے ، جنید قیوم ، بلال حقیق ، عامر خان ، واجد عارف ، مروت ماگرے ، مشاہد ریاض ، عبدالواہاب و دیگر نے طلباء کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریڑھ ہائیر سکنڈری میں لائق اور محنتی طلباء زیر تعلیم ہیں غربت کیوجہ سے باغ اور دیگر دور دراز شہروں میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ریڑھ ہائیر سکنڈری میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کی خواہش رکھنے والوں کو کیوں رلایا اور مستقبل تباہ کیا جا رہا ہے ، ریڑھ ہائیر سکنڈری کو حکومت نے ڈگری کالج کا درجہ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے جسے پورا کرنا تو در کنار مگر جو ہائیر سکنڈری موجود ہے اس میں سٹاف پورا نہیں جس بنیاد پر اکثریتی طلباء کے انگلش اور معاشیات میں نا صرف نمبرات کم آئے ہیں بلکہ متعدد لوگ فیل ہو چکے ہیں جس میں طلباء کا کوئی قصور نہیں ، انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر انگلش اور معاشیات کے پروفیسرز کا تقرر نہ کیا گیا تو ریڑھ ہائیر سکنڈری کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکلیں گے ہمارے مستقبل سے کھیلنے کا کسی کو حق نہیں حکومت فوری طور پر پروفیسر ز کا تقرر یقینی بنائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved