پلندری شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکنھے کے لئے ہم نے ہمیشہ جہد و جہد کی ہے
  13  اکتوبر‬‮  2017     |      کشمیر

پلندری ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پلندری ویلفیر سوسائٹی کے صدر سردار سلیم محمود خان ایڈووکیٹ سابق چیرمین بلدیہ نے کہاہے کہ پلندری شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا رکنھے کے لئے ہم نے ہمیشہ جہد و جہد کی ہے میں نے اپنے دور میں بلدیہ پلندری میں کروڑوں کے منصوبے حکمرانوں سے منظور کروائے اور پلندری شہر میں بیت الخلاء سٹریٹس لائٹس ،ذبح خانہ ،انتظار گائیں ،یاد گار شہداء ،بجلی کے پولوں کی فراہمی،پرائمری سکول کی تعمیر ،قبرستان کے لئے رقبہ کا حصول ،بازار کی نالیوں کی تعمیر کرائی جنرل بس اسٹینڈ ،گریٹر واٹر سپلائی سکیم کی منظوری ،09وارڈوں میں پانی کی فراہمی کے لئے پائپ کے علاوہ سماجی کاموں کا سلسلہ جاری کروایابلدیاتی نظام کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوتے تھے لیکن گزشتہ 25سالوں سے بلدیاتی ادارے صرف ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے رہ گئے ہیں

ان کا آج تک کوئی آڈٹ نہیں ہوا بدقستمی سے جو منصوبے موجود تھے وہ بھی عدم دلچسپیکی وجہ سے تباہی کی طرف جا رہے ہیں بیت الخلاء بند پڑے ہیں ذبح خانہ امراض کا گڑھ بن چُکا ہے کیونکہ جب یہ تعمیر کیا گیا تھا اُس وقت کوئی آبادی نہ تھی اب اس ارد گرد کثیر آبادی موجود ہے اور ہر وقت بدبوپھیلتی رہتی ہے لیکن بلدیہ والے فنڈز کا رونا روتے ہیں انٹرنل سٹی روڈ اور دو عدد چوکوں کی تعمیر ہو چُکی ہے ہم نے ڈپٹی کمشنر سدہنوتی کو ساتھیوں کی مشاورت سے شہریوں کے تحقیقات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن دیگر ادارے تعاون نہیں کر دیئے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے نوٹس میں تمام معاملات لائے ہیں اُنھوں نے یقین دہانی کروائی ہے ناجائز تجاوزات سب سے برا مسئلہ ہے اگر کنٹرول نہ کیا گیا تو چند سالوں میں مزید مشکلات پید اہوں گی مخیر حضرار ،سرمایہ کار شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لئے تعاون پر آمادہ ہیں اور اُنھوں نے کام بھی شروع کر دیا ہے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved