ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کوخیبربادکہہ دیا
  13  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ پاکستان کے بعد سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا تحریک انصاف میں سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی اب اپنی نئی جماعت سے بھی زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہیں۔ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی کراچی کی قیادت کیساتھ ایڈ جسٹ نہیں ہو پا رہیں۔ تحریک انصاف کی دوسرے صوبوں کی قیادت اور کراچی کی قیادت میں بہت فرق ہے۔ ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ کر لیں گی۔کراچی: متحدہ پاکستان کے بعد سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی کا تحریک انصاف

میں سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگیا کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی کو بھی خیر باد کہہ دیا۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ارم عظیم فاروقی نے تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار نہیں کی تھی، مستقبل کی سیاست کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔یاد رہے کہ ارم عظیم فاروقی نے یکم اگست کو سوشل میڈیا پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی کی قیادت کافی عرصے سے رابطے میں تھی اور انہوں نے شمولیت کی پیش کش کی تھی‘۔واضح رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ارم عظیم فاروقی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا، بعد ازاں انہوں نے فاروق ستار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی بننے والی ارم فاروقی اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کے لیے رواں سال جنوری کی 17 تاریخ کو کراچی آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اسپیکر اسمبلی کے سامنے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔متحدہ کی سابق خاتون رکن اسمبلی نے بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر کی شدید الفاظ میں مذمت اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ارم فاروقی نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کے لیے بانی ایم کیو ایم نے اُن سے رابطہ بھی کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved