اوپی ڈبلیوسی کااجلاس،ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی مذمت
  18  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن (نمائندہ اوصاف) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل (OPWC) کا خصوصی اجلاس ترجمان پروفیسر معود اختر ہزاروی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی بانی چیئرمین او پی ڈبلیو سی اور اوورسیز ایڈوائزری کونسل کے سرگرم رکن نعیم عباسی نقشبندی تھے۔ اجلاس میں شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔ 8اکتوبر 2005 کو کشمیر میں آنے والے قیامت خیز زلزلہ کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ حالیہ دنوں میں پاکستان میں حلف نامہ کو قرار نامہ میں تبدیل کرکے جس طرح منکرین ختم نبوت کے لئے ممبر بننے کی راہ ہموار کی گئی اس کی اجلاس میں سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ چیئرمین نعیم عباسی نے کہا کہ وجہ تخلیق کائنات حضور اکرمۖ کے گستاخ طبقہ کے مشن کو تقویت دینے کے لئے چند اسمبلی میں موجود ابن الوقت ممبران کی گھنائونی سازش کو بے نقاب کیا جائے اور تحقیقات کے بعد ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ مستقبل میں بھی کوئی ایسی سازش کا سوچ بھی نہ سکے۔ اجلاس میں حاجی عابد حسین' چوہدری آفتاب حسین' انجینئر فرخ جمیل' عمران حسین' راجہ غلام عباس' چوہدری ریاض کوہمروی' چوہدری جمیل' کونسلر مسعود ' راجہ شہزاد' راجہ عثمان' احد سہیل ' کونسلر قیصر فاروق بھٹی' حمزہ خان اور دیگر تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved