را ایجنٹ کلبھوشن کی پھانسی، بھارت پاکستان کے سامنے بے بس، نئی چال چل گیا
  21  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

نئی دہلی(ویب ڈیسک) کلبھوشن معاملے میں بھارت کی بے بسی پھر سامنے آگئی۔ وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ کلبھوشن کے بارے میں از سر نوجائزہ لے۔بھارت پھر بے بس ہوگیا، دہشت گرد کلبھوشن کو بچانے کی ایک اور کوشش کر ڈالی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کی۔ملاقات میں سشما نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر ازسر نو غور کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا انحصاراس پر ہے کہ کلبھوشن پر سے سارے الزامات ختم کردیے جائیں اور بھارت واپس بھیج دیا جائے۔سشما سوراج نے کلبھوشن کی والدہ کیلئے پاکستان آنے اور بیٹے سے ملنے کی اجازت بھی مانگی۔ سشما سوراج نے دیگر دو طرفہ مسائل پر بھی گفت گو کی۔ سہیل محمود گزشتہ ماہ بھارت میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر مقرر ہوئے ہیں، اور کسی بھی اعلیٰ بھارتی عہدے دار سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اور سیکریٹری خارجہ جے شنکر سے چند روز میں ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو سماعت میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔ عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
43%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved