اللہ پاک کی قدرت کے سامنےطاقتور بھی بے بس ،امریکہ کے وہ طیارے جو ایٹمی دھماکے سے بھی تباہ نہیںہوسکتے، اچانک تباہ ہوگئے
  21  اکتوبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان چاہے جتنی مرضی ترقی کرلے قدرتی آفات کے سامنے انسان کی پرشکوہ اورہیبت ناک ایجادات کی حیثیت بے وقعت تنکوں سے زیادہ کچھ بھی نہیں اس کی ایک عبرتناک مثال گزشتہ دنوں امریکہ میںدیکھنے میں آئی جب ایک طاقتور طافان نے امریکی محکمہ دفاع کے ان ناقابل تسخیر ہوائی جہازوں کو اپنی لیپیٹ میں لے لیا جنہیں ایٹمی دھماکے جیسی اآفت سے مقابلے کےلئے خصوصی طورپر بنایا گیا تھا،

میل آن لائن کےمطابق امریکی محکمہ دفاع کے پاس کل چار ای فور بی بوئنگ طیارے ہیں جنہیں اتنا مضبوط اورطاقتور بنایاگیا ہے کہ یہ ایٹمی دھماکے کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں لیکن چند ہفتے قبل آنےوالے شدید طوفان نے ان طاقتور طیاروں کو نہ صرف ناکارہ بنایا دیا بلکہ اب یہ رن وے پر سٹارٹ ہونے کے قابل بھی نہیں رہے ۔1970کی دھائی میں تیار کئے جانے والے ان طیاروں کو "اڑتے کمانڈ سینٹر کہا جاتا ہے کیونکہ ایٹمی جنگ کی صورت میں یہ ملک کی اہم ترین شخصیات کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔ یہ طیارے فضاء میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت رکھتےہیں ،کئی دن تک زمین پر اترے بغیر پرواز جاری رکھ سکتے ہیں، امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ ترین حکام کے سفر کےلئے بھی یہی طیارے استعمال کئے جاتے ہیں۔ان طیاروںکے نقصان سے امریکہ کو ستر لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ ڈالر تک پاکستانی ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
3%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
6%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved