پارٹی ذمہ داران نے قربانیاں دینے والے کارکنان کو دیوار کیساتھ لگایا ہے،ن لیگ
  21  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکٹریٹ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس صدر دیامر حاجی عبدلوحید کے زیر صدارت میں ہوئی۔جس میں مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدادران ،جنرل سیکرٹری مختار حسین،انفارمیشن سیکرٹری شریف شاہ،سٹی صدر وھاب،سٹی جنرل سیکرٹری عاطف محمود،صدرسب ڈویژن داریل؂ و تانگیرقاری محمد وزیر صدیقی،صدر یوتھ ونگ دیامر محمد ریاض و دیگر نے شرکت کی۔مشاورتی اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) ضلع دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قیام میں گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ قربانیاں دیامر کے ن لیگی عہدیداران و کارکنان نے دی ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ دراز سے اپنی ذاتی اخراجات پر دیامر کے لیگی پارٹی کارکنان کو چلاتا آرہاہوں اور انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سیکٹریٹ کوبھی پارٹی کیلئے اپنی زاتی دلچسپی اور جیب کے اخراجات سے فعال کر کے رکھا ہے۔ صوبائی لیگی مرکزی قیادت کی طرف سے تاحال کوئی تعاؤن نہیں ہوا۔

ضلعی صدر مسلم لیگ ن نے شکوہ کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی ن لیگ کے صوبائی زمینداران نے دیامر کے مرکزی عہدیداروں کو دیوار سے لگا کر نام نہاد لوگوں کو چور دروازے سے صوبائی قیادت کا حصہ بنا یا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ضلع دیامر کے جتنے وزرا کو مرکزی قیادت میں شامل کر لیا ہے وہ میرٹ کی بنیاد پر لیا گیاہے جس میں لیگی مرکزی حکومت کا پارٹی پر کوئی احسان نہیں ہے جو کہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے پارٹی قیادت کو شامل کیا گیا ہے اسی طرح دیامر کی میرٹ پر شمولیت ہوئی ہے۔انھوں نے مشاورتی اجلاس کے دوران کہا کہ مشکل دور میں ہمیشہ پارٹی کیساتھ دینے میں دیامر کے مسلم لیگ ن کے جیالوں نے قربانیاں دی ہے اس اجلاس کے دوران ضلعی لیگی عہدہ دران اور کارکنان نے کہا کہ دیامر میں پارٹی کو فعال رکھنے میں مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدلوحیدکا کلیدی کردار ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ آیئندہ کالائحہ عمل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے دورہ دیامر کے بعد طے کیا جائیگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved