گلگت انتظامیہ کا تجاوزات مافیا اور زائد منافع خوری کے خلاف کریک ڈاون جاری
  21  اکتوبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( اوصاف نیو ز)گلگت انتظامیہ کا تجاوزات مافیا اور زائد منافع خوری کے خلاف کریک ڈاون جاری ،تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب ایک درجن سے زائد دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے تحصیلدار حسین شاہ ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین ،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی ،میونسپل پولیس ،لیو ی جونواں اور جی بی پولیس کے ہمراہہ کشروٹ بازار ،کلمہ چوک ،یادگار چوک ،خومر چوک ،خومر بازار ،جوٹیال بازار کے مختلف بازاروں اور دکانوں پر بڑے پیمانے تجاوزات مافیا،زائد منافع خوری اور خلاف ورزیوں پر ایکشن لیتے ہوئے زمہ دار درجنوں دکانداروں کے خلاف کاروائی کیں کاروائی کے دوران دکانداروں پر بھاری جرمانے کئے اور انہیں حکم دیا کہ

وہ اپنا قبلہ درست کرٰن بصورت دیگر انہیں نہیں بخشا جائے گا خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں اور گرانفروشوں کیلئے گلگت شہر میں کوئی جگہ نہیں انہیں گلگت سے کوئی دوسرے شہر کا رخ کریں میرے علاقے میں کوئی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں اور نہ ہی ایسا کرنے دونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تجاوزات اور گرانفروشوروں کے خلاف کاروائی کے دوران عمائدین شہر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انکا کہنا تھا کہ عوام اپنے مال مویشویوں کو باندھ کر رکھیں اور انہیں کھلا نہ چھوڑیں کیونکہ آواہ مال مویشیوں کی وجہ حاثات سمیت دیگر مسائل کا سامنا کر نا پڑتا ہے عوام کے پرزور اصرار پر آواہ مال مویشیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی پر انتظامیہ کو اطلاع کریں انتظامیہ فوری کاروائی کرے گی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved