وفاقی حکومت کے آخری 48گھنٹے شروع، پھر اسمبلیاں تحلیل ،،،(ن)لیگ نے حتمی فیصلہ کر لیا
  13  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

لاہور ـ(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی چودھری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی میاں نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں آئندہ 48گھنٹوں میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔ چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہےکہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ایک بڑے اور بااثر دھڑے نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں تک

قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے تاکہ نئے انتخابات کی راہ ہموار کی جاسکے ۔ چودھری غلام حسین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھی شدید دبائو ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف اس بات کے خلاف ہیں کہ وقت سے پہلے الیکشن کروائے جائیں کیونکہ اس سے مسلم لیگ (ن) کی رہی سہی ساکھ میں ختم ہو جائے گی۔ تاہم میاں نوازشریف نے اس بارے بھی مشاورت کرنے کی ہدایت جا ری کر دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved