دھرنے کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کریں گے،ثروت اعجازقادری
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد،راولپنڈی(ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کے خلاف ریاستی مشینری استعمال کرنے کی حکومتی تیاریوں پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کریں گے،حکومت دھرنے کے شرکاء کوتنہا نہ سمجھے،ملک بھر کے علماء ومشائخ اور سنی تنظیمات انکے ساتھ ہیں،عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،دھرنا ختم کرانے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال کیاگیاتو پورا ملک جام کر دیں گے، ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے اور کروانے والے قومی مجرم ہیں،عقیدہ ختم نبوتؐ کیخلاف گھناؤنی سازش کرنیوالوں کو فوری بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے،دھرنے کے شرکاء پر تشددکی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیارکیاجائے۔منگل کو اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کریں گے، حکومت دھرنے کے شرکاء کوتنہا نہ سمجھے،ملک بھر کے علماء ومشائخ اور سنی تنظیمات انکے

ساتھ ہیں،عقیدہ ختم نبوت ؐکے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں،دھرنے کے مطالبات پوری قوم کی آواز ہیں،دھرنا ختم کرانے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال ہوا تو پورا ملک جام کر دیں گے، ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے اور کروانے والے قومی مجرم ہیں،عقیدہ ختم نبوتؐ کے خلاف گھناؤنی سازش کرنے والوں کو فوری بے نقاب کرکے قرارواقعی سزادی جائے، دھرنے کے شرکاء پر تشددکی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیارکیاجائے،ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ اسلام آبادمیں جاری ختم نبوتؐ دھرنے کی آڑ میں پنجاب بھرمیں سنی تحریک کے عہدیداروں سمیت علما ء ومشائخ اورمذہبی رہنماؤں کی پکڑ دھکڑفوری بند کی جائے، بلاجواز گرفتاریوں کے نتیجہ میں حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، حکمران دھرنے کے مطالبات تسلیم نہ کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس سے پورے ملک کے عوام شدیداضطراب کا شکار ہیں،دھرنے کے مطالبات فی الفور تسلیم کر کے قوم کا اضطراب ختم کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved