امریکہ نے پاکستان سے ختم نبوت کا قانون منسوخ کر دینے کا مطالبہ کر ڈالا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے وہ توہین رسالت کے قوانین کو منسوخ کردے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق جنیوا میں منعقدہ اجلاس میں عالمی ادارے یونیورسل پریوڈک رویوی (یو آر پی) کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد امریکا کی نمائندگی کرنے والے جیز بریسٹن اسٹریسٹ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے قانون اور سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں،اس قانون کو جتنی جلدی ہوسکے منسوخ کر کے نیا قانون نافذ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سفارش کی کہ پاکستانی حکومت ختم نبوت کے معاملے میں ہونےوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تفتیش کرے اور سیکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جیز برسٹین کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی

این جی اوز کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی پر تشویش ہے جس کے ذریعے غیر تشدد پسند فلاحی اداروں کے کاموں پر پابندی عائد کی گئی۔برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی میرام شارمن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی کا فقدان ہے اور خواہش کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود دیگر مذاہب کے لوگ بھی امتیازی سلوک کے بغیر انتخابات میں آزادانہ حصہ لے سکیں اور اقلیتوں کے لیے ایک قومی کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں دیگر چھوٹے مذاہب کے لوگوں کی بھی نمائندگی موجود ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سزائے موت کے قانون پر نظر ثانی کرے اور اسے صرف حساس نوعیت کے جرائم کو مخصوص کرنے کے لیے استعمال کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
7%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
86%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved