جماعت اہل سنت یوکے کاانتخابی اصلاحات ترامیم معطلی کاخیرمقدم
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن (پ ر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تاریخ ساز فیصلے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں جس میں انتخابی اصلاحات کے نام پر ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کرکے پوری ملت کے نہ صرف جذبات کو مجروح کیا تھا بلکہ پوری پاکستانی قوم کو پھر ایک مرتبہ انتشار افتراق میں مبتلا کردیا تھا اور عاشقان رسول کا امتحان لینے کا مذموم پروگرام بنایا تھا اس فیصلے کو معطل کرکے عدل و انصاف کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی پاسداری کی ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ اس فیصلے کے پوری دنیا کے اندر ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی قائدین اور برطانیہ کے ممتاز علماء کرام اور مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ علماء کرام نے ایک طرف حکومت پاکستان بالخصوص وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ فوری طور پر منظر عام پر لائی جائے اور اس فعل قبیح میں ملوث تمام افراد کو آئین پاکستان کے مطابق سزا دی جائے دوسری طرف علماء کرام نے ملک کی سب سے بڑی عدلیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے بھی اپیل کی ہے کہ یہ تحفظ ناموس رسالت کا حساس معاملہ ہے اس ضمن میں وہ سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے مجرمان کو اعلیٰ عدالت میں طلب کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔ ان علماء و مشائخ میں علامہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر گیلانی' جانشین امیر ملت علامہ صاحبزادہ پیر سید منور حسین جماعتی ' علامہ پرویز ' سید احمد حسین قمرندی' خطیب علامہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی' علامہ مفتی عبدالرحمن نقشبندی' علامہ مفتی محمد خان قادری' علامہ صاحبزاہ غلام جیلانی الازہری ' علامہ ارشد جمیل ' علامہ صاحبزادہ مظہر حسین گیلانی' علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی' علامہ حافظ محمد فاروق چشتی' علامہ قاری واجد حسین چشتی' علامہ حافظ شاہ محمد چشتی' علامہ جنید عالم قادری' علامہ انعام الحق قادری' علامہ میاں ساجد لطیف قادری' مولانا حافظ اشتیاق حسین قادری و دیگر شامل ہیں علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہمارا سب کچھ قربان ہے اور ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ علماء کرام نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کو بحیثیت غیر مسلم اقلیت کے جو حقوق آئین پاکستان کے مطابق حاصل ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام حقوق ان کو مہیا کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved