احسن اقبال نے عمران خان کےساتھ ایک ایسے شخص کی تصویر ٹوئٹر پر لگا ڈالی کہ حساب برابر ہو گیا
  14  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین کشیدگی اپنی آخری حدوں کو چھونا شروع ہو گئی ہے دونوں جماعتوں مختلف مورچوں اور محاذوں سے ایک دوسرے پر حملوں میں مصروف ہیں ۔ کبھی یہ حملے جلسوں، کبھی پریس کانفرنسوں کی صورت میں ہوتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک دوسرے پر لفظی بمباری کےلئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جمہوریت پر لیکچر

ملنے پر ٹوئٹر پر ایک تصویر اپ لوڈ کر دی تھی جس میں نوازشریف کو سابق صدر جنرل ضیاالحق کے ساتھ گالف کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ عمران خان نے اس پیغام میں ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ آمریت کی پیداوار اب ہمیں جمہوریت کا درس دے گی۔ تاہم اب مسلم لیگ (ن) بھی پیچھے نہ رہی اور وزیرداخلہ احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ہی کپتان پر جوابی حملہ کر ڈالا۔ اور عمران خان کے سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف کے ساتھ تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔گویایہ بتایا جا رہا ہے کہ اگر ہم آمریت کی گود میں پلے ہیں تو آپ کونسا جمہوریت کا چمچا منہ میں لے کر پیدا ہوئے ہیں ۔آپ کی بھی یہی بنیاد ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved