دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے، خورشید شاہ
  20  ‬‮نومبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

سکھر (ویب ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے،حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی، دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہے جو قابل افسوس ہے۔ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے سینئر رہنما نے کہاکہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی

طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہیہیں،نوازشریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کونوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی،احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہیے۔نواز شریف غیر آئینی طرف جارہے ہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved