تین با اثر ترین ارکان قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل
  6  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن ) کے تین مزید اراکین اسمبلی نے پارٹی پالیسیوں پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے اس سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولنگر سے تعلق رکھنے والی تین با اثر سیاسی شخصیات اور اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان اراکین اسمبلی میں طاہر بشیر چیمہ، اصغر شاہ اور عالم داد

لالیکا شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن ریفارمز بل پر بھی یہ تینو ں ایم این ایز مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے سے متفق نہیں تھے۔ اور اب انھوںنے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تینوں اراکین اسمبلی پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی قیادت سے رابطے کررہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
66%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
23%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved