ٹرمپ کابیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان،حافظ سعیدنے ایسا فیصلہ کر لیا کہ امریکا اور بھارت کی نیندیں اڑ گئیں
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

کراچی(ویب ڈیسک ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ منتقل کرنے کے اعلان پرشدیدردعمل ظاہر کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس سے اب پوری دنیا کا امن متاثر ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق حافظ سعید نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ اقدام صرف یہودیت کی دوستی اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ان کے خیالات کا مظہر ہے۔ اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور

امریکہ اس کو تسلیم کرنے جارہا ہے۔ امریکہ کے اس فیصلہ سے پورا مشرق وسطیجنگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے بیت المقدس سمیت فلسطین پر زبردستی قبضہ کیاجس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ امریکا کی جانب سے ایسے فیصلے پر عالم اسلام سے شدید ردعمل آئے گااور پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔اگر بین الاقوامی دنیا یہ چاہتی ہے کہ امن و امان ہوتو مسلمانوں کیخلاف ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکا کے اس اقدام کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔انہوں نے پاکستان کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر امریکی اقدامات کیخلاف احتجاج کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ یہ ایشو مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے اور عرب اسرائیل جنگ بھی اس اہم معاملے پر لڑی جاچکی ہے ۔اور پوری دنیا کا امن اس سے وابستہ ہے۔اب امریکہ اور اسرائیل کے اس گھناؤنے کردار کی وجہ سے پوری دنیا کا امن داؤ پر لگ چکا ہے ۔ اور اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو حا لات سنسنی خیز ہو سکتے ہیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
5%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved