بریکنگ نیوز جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹی نے نوجوان لڑکی کو ماں سمیت اغواء کر لیا۔۔ شرمناک انکشافات
  7  دسمبر‬‮  2017     |     پاکستان

ٹانک (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام(ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی شفقت اللہ ملانہ گاؤں پیروانہ سے مبینہ طور پر اپنی جماعت کے ساتھی کی بیوی اور بیٹی کو بھگا کر اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد خواتین کی تلاش اور ملزم کی گرفتاری کے چھاپے زنی شروع کردی۔ تھانہ شہید مرید اکبر شہید پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے جے یو آئی کے رکن محمد شریف ولد محمد افضل سکنہ گاؤں پیروانہ نے پولیس کو بتایا کہ27 نومبر کی شب وہ اپنے گھر میں موجود تھا جبکہ اسکی بیوی مسماتہ آمنہ بی بی اور 18 سالہ بیٹی لائبہ عریج اپنے کمرے میں سور ہی تھیں اگلی صبح جب وہ انہیں نما ز کے لئے اٹھانے انکے کمر ے گیا تو انہیں وہاں غیر موجود پایا اور جب وہ اپنی بیو ی اور بیٹی کی تلاش میں گھر سے باہر نکلا تو

اسے مسمی محمد رمضان ولد امان اللہ نے بتایا کہ اس نے مسمی شفقت اللہ ولد امان اللہ قوم ملانہ سکنہ گاؤں گل امام کو اسکے گھر سے دو خواتین کے ہمراہ جاتے دیکھا ہے۔ مدعی محمد شریف ملانہ نے پولیس کو بتایا کہ اسے یقین ہے کہ شفقت اللہ ملانہ اسکی بیوی اور بیٹی کو گنا ہ کی نیت سے اغواء کر کے لے گیا ہے اور اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔پولیس نے دفعہ365-Bاور 496-A کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے بعد واقعہ کے ملزم جمیعت علماء اسلام (ف) کے ضلعی جنر ل سیکرٹری کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر گل امام اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپے مارے تاہم تاحال مغوی خواتین کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔(ش س م ۔ س)


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved