ابھی تک حلف نہ اٹھا پانے والی بیگم کلثوم نواز کے مستقبل کا فیصلہ ہو گیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی رکنیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا ہے بیگم کلثوم نواز حلقہ این اے 021الیکشن کے طویل عرصے کے بعد بھی عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکیں ۔آئین کے آرٹیکل 56کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کےلئے عہدے کا حلف اٹھانا ضرور ی

ہوتا ہے۔ اس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جواب دیا ہے کہ آئین کے تحت حلف اٹھا نے کی کوئی بھی ڈیڈلائن نہیں ہے۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئیں لیکن بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان آ کر حلف نہیں لے سکیں جس پر پاکستان تحریک انصاف نے حلف کے بغیر بیگم کلثوم نواز کی اسمبلی رکنیت پر سوال اُٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
82%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
9%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved