ماڈل ٹائون سانحے میں ملوث تین اہم ترین شخصیات کو انعام کے طور پر کون سے عہدے دے دیے گئے؟؟تنخواہیں کتنی ہیں؟؟سینئر صحافی کے خوفناک انکشافات
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی حکم پر سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پبلک کیے جانے پر ایک جانب تو طاہر القادری کی عوامی تحریک احتجاج کےلئے پر تولنا شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹائون میں مبینہ طور پر ملوث بیوروکریٹس کے حوالے سے اہم انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون

کے تین اہم کرداروں اور بیوروکریٹس کو انعام کے طور پر اہم عہدوں اور مراعات سے نواز دیا ہے ۔رئوف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ میجر (ر) اعظم سلیمان کی کاکردگی پر شاباشی دینے کےلئے شہباز شریف نے ان کو گریڈ 22پر ترقی دے دی۔ جبکہ ارشد لنگڑیاں کو پنجاب میں انرجی کمپنی کا سربراہ بنا دیا گیا ۔ اسی طرح سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو صوبائی محتسب بنا یا گیا ۔ رئوف کلاسرا کا مزید کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے صرف ان افسران کو نوازنے کےلئے نئی کمپنیاں بنائیں جہاں ان کی 15، 15لاکھ روپے تنخواہ مقرر کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved