طاہر القادری کو زیادہ خوش نہیں ہو نا چاہیے کیونکہ۔۔۔سینئر صحافی کا ایساانکشاف کہ سانحہ ماڈل ٹائون متاثرین کی امیدوں پر پانی پھر گیا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹائون رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے تھا۔ نجی ٹی وی چینل 29نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے ہر آدمی اپنا مطلب نکال رہا ہے۔ انھوںنے کہا کہ شہباز شریف کا حلف نامہ چیلنج کیاجاناچاہیے تھا۔ انھوںنے کہا کہ رپورٹ دبانے میں چار لوگ ملوث تھے۔ ہوم سیکرٹری نے رپورٹ دبانے پر زور لگایا ۔ رانا ثنا اللہ پہلے دن سے

کہہ رہے تھے کہ رپورٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ رپورٹ کوکوئی بھی ماننے کو تیار نہیں ہے۔ طاہر القادری سمجھ رہے ہیں کہ رپورٹ پنجاب حکومت کو قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ انھوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف سے بہت کچھ سیکھ لیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عوامی تحریک سپریم کورٹ چلی جائے۔عارف نظامی نے مزید کہا کہ اس رپورٹ کو دو طرح سے پڑھا جا سکتا ہے۔تاہم اس رپورٹ کو طول دینے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہی ہے۔ ملک میں دھرنوں کی سیاست چل پڑی ہے لیکن رپورٹ میں بتایا جاناچاہیے تھا کہ ذمہ دار کون ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved