طاہر القادری کے بعد حمزہ شہباز نے بھی سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر آچکی ہے۔ اس کی روشنی میں اب انصاف کے تقاضوں کو بھی پورا ہونا چاہیے ۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا دامن بالکل صاف ہے ۔ اپنی بے گناہی کو عدالت میں بھی ثابت کر دیں گے۔ انھوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) جمہوریت سے پیار کرنے والی جماعت ہے جو لاشوں پر

سیاست نہیں کرنا چاہتی ۔ انھوںنے کہا کہ طاہر القادری کے بارے میں سب جانتے ہیں ۔ یہ کینیڈا میں رہنے والے لوگ ہیں ۔ جو صر پاکستان سیر سپاٹے کرنے آتے ہیں اور آکر ڈگڈگی بجانا شروع کردیتے ہیں۔انھوںنے کہا کہ میرے داد میں محمد شریف طاہرالقادری کی من پسند گاڑیاں ان کو دیتے تھے۔ اب انھوںنے بکرے کے خون کوبھی انسانی خون قرار دینا شروع کردیا ہے جس پر عدالت ان کی سرزنش کر چکی ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوئی اور معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم باقر نجفی رپورٹ میں اس سانحہ کے حوالے سے کسی پر بھی ذمہ داری کا تعین نہیں ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved