مریم نواز نے پاور پلے پر باری کھیل ڈالی،،کپتان چکرا کر رہ گئے
  7  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ناراض پارٹی رہنمائوں اور دوسرے جماعتوں سے منحرف سیاستدانوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ تیز رفتاری سے شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب جاوید ہاشمی کو اسلام آباد میں بلوا کر انھیں پارٹی میں واپس لینے کےلئے اعتماد میں لیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سندھ سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سید غوث علی شاہ سے پارٹی قیادت بھرپور رابطے کررہی ہے۔ا س بارے میں سب سے متحرک کردار نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ہے۔ اسی طرح جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ محمد افضل سے بھی پارٹی قیادت

رابطے میں ہے جو ایک راولپنڈی کے سینئر لیگی رہنما سے اختلافات کی بنا پر پیپلزپارٹی میں چلے گئے تھے۔ اب ان کے دونوں بیٹے بھی ارکان قومی اسمبلی ہیں۔ ذوالفقار کھوسہ جو پارٹی سے روٹھ کر پیپلزپارٹی میںشامل ہونے کاعندیہ دیتے رہے ان سے بھی اب پارٹی قیادت روابط بڑھا رہی ہے۔ تاہم اس بارے میں سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والے میاں بیوی سابق سپیکر فہمیدا مرزہ اور ان کے خاوند ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل کرنے کا ٹاسک نوازشریف کی جانب سے دیا جاچکاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
14%
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved