چلاس،دیامر انتظامیہ اور پولیس کا علاقے کے ترقیاتی عمل کو شل کر دینے والے، کام چور اور بدیانت ٹھیکداران کے خلاف عملی کریک ڈاوّ ن کا آغاز
  7  دسمبر‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

چلاس (بیوروچیف )دیامر انتظامیہ اور پولیس کا علاقے کے ترقیاتی عمل کو شل کر دینے والے، کام چور اور بدیانت ٹھیکداران کے خلاف عملی کریک ڈاوّ ن کا آغاز ، درجنوں ٹھیکداران کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج ، متعدد گرفتاریاں۔ قومی خزانے کو نقصان اور رفاہ عامہ میں بددیانتی، اور مجرمانہ غفلت ، دھونس اور لالچ کے زریعے ترقیاتی انفراسٹریکچر کو شل کردینے والوں کو کڑے قانونی سلوک کا سامنا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک اور کیپٹن (ر ) رائے محمد اجمل ایس ایس پی دیامر کا واضح و دوٹوک پیغام۔ یاد رہے انتظامیہ اور پولیس چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور کمشنر دیامر استور سید عبدالوحید شاہ کی قیادت میں حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے دیامر کو ترقی یافتہ صف میں شامل کرنے کی ترجیح کو

عملی جامہ پہنانے میں کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں کمشنر دیامر استور ڈویڑن کی سربراہی میں منعقد اجلاس میں ہوئے فیصلے کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار احمد ملک کی اور ایس پی دیامر کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے متعلقہ SHOs کو اس حوالے سے ہدایات جاری کیں جس باعث محکمہ تعمیرات چلاس کی مدعیت میں درجنوں ٹھیکداران کے خلاف فوجداری مشنری کو حرکت میں لایا گیا جس کا بنیادی مقصد سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر تعمیراتی منصوبہ جات کو کھٹائی میں ڈال کر عوامی اہمیت کے منصوبوں کی افادیت کو سبوتاڑکرنے والے عناصر کو قانونی سلوک کیلئے مجاز عدالتوں میں پیش کرنا ہے۔ یاد رہے عوامی حلقوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی ہے کہ علاقے میں قانون کی بالادستی اور ترقیاتی عمل کو تیز تر کرنے کیلئے جاری کوششیں انتظامیہ، پولیس اور PWD دیامر کی موثر اشتراک عمل اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved