نوازشریف کیخلاف کرپشن کیسوں کاجلدفیصلہ ہوناچاہیے،منورخان
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاکستان کے اداروں پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بلاجواز تنقید ان کی دماغی حالت میں خرابی کو ظاہر کرتی ہے شریف خاندان نے ریاستی عہدوں کی آڑ میں بے شمار مالی فوائد اٹھائے اور لوٹی ہوئی دولت سے دنیا بھر میں اپنے کاوبار کو پھیلا کر ایک سلطنت قائم کررکھی ہے اور اب جب خدا کی رسی بے آواز ہوتی ہے پانامہ لیکس میں ان کے کالے دھن کے کرتوت منظر عام پر آئے اور پاکستان کی عدالت عظمیٰ میں کافی دیر کیس چلنے کے بعد یہ ثبوت پیش نہ کرسکے اور تاحیات نااہل قرار پائے تو حواس باختہ ہو کر بغاوت پر اتر آئے ہیں اور کھلے عام مسلح افواج' سکیورٹی اداروں اور عدالتوں کی توہین پر اتر آئے ہیں جو سراسر ملکی مفادات کے منافی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بارے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کاروائی کرکے باز پرس کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتساب عدالتوں میں جاری ان کے خلاف کرپشن کیسز کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہئے تاکہ پاکستان کی یاست میں ان کا کردار ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے اور مادر وطن میں ایک نئی صبح کا سورج طلوع ہو جو غریب عوام کے لئے امید کی کرن ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ہونے والے المناک سانحہ کی جسٹس ریٹائرڈ باقر نقوی کی رپورٹ شائع ہوچکی ہے حکومت پنجاب کے ذمہ داروں کو فی الفور اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا چاہئے اور انہیں قانون کے مطابق قرارواقعی سزا ہونی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی بھی اقتدار کے نشے میں ایسے گھنائونے کھیل نہ کھیلے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved