کمیونٹیزکواکھٹاکرنے میں سمائل چیریٹی کااہم کردارہے،افضل خان
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) سمائل چیریٹی (Smile Charity) کے روح رواں ابوبکر اور شہباز سرور کے تعاون سے مختلف کمیونٹی کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان ایک ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان نے کہا کہ مختلف کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں سمائل چیریٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے واضح ہوگیاہے کہ ان کی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں میں ملوث کیا جائے تاکہ وہ جرائم پیشہ افراد کے ہتھے نہ چڑھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہیں جس سے کمیونٹی مستفید ہوسکے اور وہ پرامید ہیں کہ آئندہ ان سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں برٹش آرمی' دی سکائوٹ ایسوسی ایشن' مانچسٹر سٹی کونسل اور پاکستانی آرگنائزیشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ برٹش آرمی نے ابوبکر کو سول ایوارڈ سے نوازا جو کہ انہیں گزشتہ ہفتے کو دیا گیا اس موقع پر جیتنے والی ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved