ن لیگ نے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ،ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیا،جعفراقبال
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پچھلے چار سالوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے حسب وعدہ ملک بھر میں تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ جس کی وجہ سے کاروباری حضرات نے بہت بھاری نقصان اٹھایا اس کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔ چین ' پاکستان راہداری منصوبہ خطہ میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا اور معیشت چند سالوں میں تیزی سے بڑھے گی روزگار کے لاکھوں مواقع میسر آئیں گے جس سے غربت میں کمی واقع ہوگی اور ہم ایک طاقتور ملک بن کر دنیا کے نقشے پر ابھریں گے یہ سب کچھ ہمارے قائد سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی عوام سے دلی محبت اور وطن سے لگن' وسعت نظری کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کے وفاقی وزیر چوہدری جعفر اقبال نے چوہدری اشرف ڈمیان' چوہدری بلال گجر اور حاجی چوہدری سلامت کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے جیت کر اقتدار میں آئے گی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گی اپنے حلقہ انتخاب بارے انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کو چار سال کے عرصہ میں حل کروایا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ اس عشائیہ میں دیگر افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved