راجہ اعظم کابلاول بھٹوسے برطانیہ میں دوبارہ پارٹی الیکشن کرانے کامطالبہ
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن(پ ر) راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ کنوینر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی یو کے کی نامزدگیوں پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ سینئر نائب صدر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے استعفوں کے بعد کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ کہ صدر اور سیکرٹری پارٹی کے لئے کام کرسکیں۔ وہ پارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی اور ہم آمریت اور نامزدگیوں کے خلاف ہیں جو لوگ آمرانہ سوچ رکھتے ہیں اور نامزدگیوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کی جگہ پارٹی میں نہیں ہے۔ وہ کسی اور پارٹی میں چلے جائیں پیپلزپارٹی برطانیہ الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے اور ہم ایک ماڈل ڈھانچہ بنائیں گے تاکہ دنیا ہماری پارٹی کی مثال دے سکے۔ ہمارا چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ ہے کہ برطانیہ میں الیکشن کیلئے اعلان کریں تاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو جمہوری حق مل سکے۔ ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور پارٹی کو ایک جمہوری پارٹی کے طورپر چلائیں گے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم کمیٹی پر اعتماد نہیں کرتے۔ نام نہاد کمیٹی اپنے مفادات کے لئے کام کر رہی ہے اور پھر ایک سینئر رہنما کے بیان کے بعد کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہتی مختلف لوگوں کو سپورٹ کرتے تھے۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ کمیٹی منصفانہ نہیں تھی۔ پیپلزپارٹی ورکر الیکشن کمیٹی پورے ملک میں احتجاج جاری رکھے گی جس وقت بلاول بھٹو برطانیہ میں الیکشن کا اعلان کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved