پاکستان سکیورٹی کے اعتبارسے محفوظ ملک،قدرتی مناظرسے بھراپڑاہے،یوکے پی سی سی آئی
  7  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن ( شیر ا ز خا ن )یونائیٹڈ کنگڈم پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (یو کے پی سی سی آئی) کی جانب سے برطانوی کاروباری شخصیات کے 15 ر کنی وفد نے پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کے لئے کراچی ایکسپو 2017 ، پاکستان میں شرکت کی۔ ایکسپو پاکستان ملک کی سب سے بڑی تجارتی نمائش ہے جس میں بڑی تعداد میں پاکستان کی برآمدی اشیاء اور خدمات نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔ یو کے پی سی سی آئی کے وفد کی قیادت صدر محمد صدیق اور جنرل سیکرٹری کامران خان کر رہے تھے۔ وفد میںٹیکسٹائل ماربل فرنیچر، پھل و سبزی، آئی ٹی خدمات، مالی خدمات اور سرجیکل آلات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی کاروباری شخصیات شامل تھیں۔ وفد نے اپنے دورے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، یو کے بزنس کونسل کے نمائندوں کے علاوہ گورنر سندھ ز بیر احمد ا ور وزیر تجارت و ترقی کے علا و ہ د یگر و ز راء سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے لاہور اور اسلام آباد میں بھی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، بورڈ آف انوسٹمنٹ پاکستان، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنمائوں کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی شامل تھے۔ اس دوران مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وفد نے بیس سے زائد بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کیں جن کا مقصد نئی راہیں کھولنا اور تجارتی مواقع بہتر بنانا تھا۔ اس موقع پر مستقبل میں اس طرح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ علاوہ ازیں چیمبرز کے نمائندوں کو مواقع کا مزید جائزہ لینے کے لئے برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ وفد نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح وفود کے متواتر تبادلوں سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ا نہو ں نے کہا کہ پا کستا ن سکیو ر ٹی کے ا عتبا رسے ایک محفوظ ملک ہے جو قد رتی منا ظر سے بھر ا پڑا ہے ۔ اس مو قع پر ا نہو ں نے تجو یز بھی دی کہ مو سم گر ما میں پا کستا ن کی سیا حت کے فر و غ کے لیے پی آ ئی ا ے کے کر ا یو ں میں خا طر خو ا ہ کمی کی جا ئے۔پر یس کا نفر نس میں چیمبر کے د یگر ڈ ا ئر یکٹرز میا ں و حید ا لر حمن،اسد شا ہ ،سا جد خا ن ،ا مجد خا ن ،شا ہد ا ختر ،عا مر خو ا جہ کے علا و ہ کثیر تعداد میں کیمو نٹی ر ہنماء اور میڈ یا کے نما ئند گا ن مو جو د تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved