اسحاق ڈار ایک مرتبہ پھر لندن میں کیا کرتے ہوئے پائے گئے ؟؟وہ ہسپتال میں نہیں بلکہ کہاں تھے؟؟حیرت کے بڑ ے جھٹکے کےلئے تیار ہوجائیں
  12  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد ـ(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی بیماری کے باعث عدالتوں سے غیر حاضر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بارے میں اہم خبر آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی لندن میں واقع رہائشگاہ پر ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران تازہ ترین ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور شریف خاندان کے خلاف دائر نیب ریفرنسز پر بھی غور غوض کیا گیا ہے اسحاق ڈار ان ملاقاتوں کےلئے خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں اور وہ میڈیا اور کیمروں سے حتیٰ الامکان آنکھ بچانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کےضامن کو 50لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
56%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved