نہ شریف نہ زرداری کا ۔۔۔سی پیک آئیڈیا تھا میرا۔۔اہم ملکی سیاستدان نے دھماکے دار بیان جاری
  12  دسمبر‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ سی پیک مسلم لیگ (ن) یا پیپلزپارٹی کا نہیں بلکہ میرا آئیڈیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ میرا ذہن کارفرما تھا۔ میں نے یہ آئیڈیا 2004میں پیش کیا تھااور اب اس کے ساتھ مسلم لیگ (ن) اور

پیپلزپارٹی اپنا اپنا نام جوڑنے کی لڑائی میں مصروف ہیں۔ انھوںنے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے مل کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں ان دونوں کو شکست فاش دینے کےلئے میں جلد پاکستان آرہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر طا ہرالقادری کے احتجاج میں میں ان کے ساتھ ہوں لیکن میںان کے کنٹینر پر آصف زرداری کے ساتھ کھڑا نہیں ہوں گا البتہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
67%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved