سیز فائر لائن کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں گے،خواجہ فاروق
  12  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

نیوکاسل(پ ر) برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی مسئلہ کشمیر کے حوالے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آپ لوگوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قائد کشمیر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہمارا اہلیان برطانیہ اور پی ٹی آئی کشمیر کے ساتھ بھرپور تعاون ہمیشہ رہا اور اب بھی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہر موڑ پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہر محاذ پر بات کی ہم قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ خواجہ فاروق احمد نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج بدترین مظالم کرکے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہی ہے ان مظالم کے خلاف پی ٹی آئی کشمیر ہر سطح پر احتجاج کرتی رہے گی اب عوام تیار ہوچکی ہے ہم اگلے سال بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں سیز فائر لائن کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالیں گے۔ نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملکر آزاد کشمیر میں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لئے آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چرایا اور اسے اسکے کئے کی سزا مل رہی ہے انہوں نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ عوام نے آزاد کشمیر کی حکومت کے خلاف اپنے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی کشمیر کے اقتدار کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔ ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انقلاب انگیز قیادت نے کشمیر ایشو کو دنیا کا فلش پوائنٹ بنادیا ہے ان کے جرأتمندانہ مؤقف اختیار کرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو نیا جوش و جذبہ ملا ہے انکی کشمیر کاز کے لئے خدمات تاریخ کا درخشاں باب ہیں جس پر پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے خواجہ فاروق احمد کو ہر ممکن تعاون و حمایت کا یقین دلایا اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ اگلے سال سیز فائر لائن کراس کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے سابق وزیر خواجہ فاروق کو کامیاب ورکر کنونشن کروانے پر مبارکباد بھی دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved