جماعت اہل سنت یوکے کی پیرانتصارکی والدہ کے انتقال پرتعزیت
  12  دسمبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن(کامران عابد بخاری) مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے مرکزی رہنماؤں اور اہل سنت کے ممتاز علماء و مشائخ جن میں مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر سید عبدالقادر گیلانی، علامہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پیرزادہ سید انور حسین کاظمی، علامہ مفتی عبدالرحمان نقشبندی، علامہ مفتی محمد خان قادری، علامہ صاحبزادہ محمد رفیق سیالوی، علامہ محمد ارشد جمیل، علامہ نذیر احمد مہروی، علامہ قاضی عبدالرشید چشتی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری، علامہ عارف حسین سعیدی، علامہ میاں ساجد لطیف قادری، الحاج خلیفہ عبدالرحمان قادری، پیر طریقت سید صابر حسین گیلانی، علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی، علامہ شاہ محمد چشتی، علامہ محمد افضل چشتی، علامہ انعام الحق قادری، مولانا حافظ اشتیاق حسین قادری، صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفیٰ، مولانا قاری عاصم حسین، علامہ نثار احمد نے دربار عالیہ چھالے کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن کی والدہ اور مرکزی جماعت اہل سنت یو کے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے سرپرست دربار عالیہ علی پور شریف کے سجادہ نشین جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور پسماندگان خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء جماعت کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے ہر دور پیران طریقت سے پاکستان فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ پورے خاندان کیلئے ایک سایہ دار درخت اور نیک سیرت اور تہجد گزار خاتون تھیں اور اسلاف کی حسین یادگار تھیں۔ پیر سید منور حسین جماعتی نے اپنے پیغام میں تمام علمائے کرام اور مشائخ کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ ہمدردی اور محبتوں کا اظہار کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved